محکمہ جنگلات نے تعمیراتی لکڑی کی سمگلنگ اورغیر قانونی تجاوزات پر، روک لگانے کے لئے مہم میں لائی سرعت

سرینگر: ڈی ایف آر لدر فارسٹ ڈویژن نے مٹن رینج کے ہاپت بلاک میں کارروائی کرکے کمپارٹمنٹ 17/Lبلاک میں تین کوٹھوں کو منہدم کیا اور 20کنال جنگل اراضی کو ناجائز قبضے سے چھڑایا۔ڈی ایف آر نے متعلقہ عملے کو حساس جنگل علاقوںمیں گشت میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ جنگل اراضی پر ناجائز قبضے کی کوششوں پر روک لگائی جاسکے۔
اُدھر لنگیٹ فارسٹ ڈویژن نے ایک بدنام زمانہ سمگلر جہانگیر دویا کے خالف جنگلات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا وہ جنگلات کو نقصان پہنچانے کے کئی معاملات میں ملوث ہے۔

Comments are closed.