ویڈٰیو: پنچائتی انتخابات کا پہلا مرحلہ : مشترکہ مزاحمتی قیادت کال پر وادی میں ہڑتال سے معمولا ت مفلوج
پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے پیش نظر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کے نتیجے میںسخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ پوری وادی اور پیرپنچال کے بعض حصوں میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔اس دوران ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بیشتر مزاحمتی لیڈران کوگرفتار یا خانہ نظر بند کردیا گیاجبکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پروادی ریل سروس بھی احتیاطی طور معطل رکھی گئی ۔ہڑتال کی کال کے نتیجے میں وادی کشمیر میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔
Comments are closed.