موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان نہیں ،لوگ آئندہ ایک ہفتے تک سخت شبانہ سردیوں کیلئے تیار رہے
دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وادی شدید سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت میںبھاری کمی کے باعث لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے اہل وادی کوآئندہ ایک ہفتے تک سخت شبانہ سردیوں کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم خشک رہنے سے رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی اور آبی ذخائرمنجمد ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.