برقی رو کی عدم دستیابی، اونتی پورہ میں ہڑتال کے نتیجے میں معمولات مفلوج

بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں مکمل ہڑتال کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بجلی کٹوتی نے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ ہڑتال کے باعث قصبہ میں معمول کی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی ۔

Comments are closed.