محکمہ موسمیات نے 21نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی
پیر پنچال کے آر پار تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے بعد وپہر سے موسم میں بہتری آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 21نومبر تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ادھر خطہ کرگل میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور جمعرات اور بدھ کی درمیانی رات کو درجہ حرارت منفی 6.8ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔
Comments are closed.