ویڈیو: بی بی ویاس نے سرینگر میں عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سُنے

سرینگر : کشمیر صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے55 وفود اور23 افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کے حل میں اُن کی مداخلت طلب کی۔
دربار مؤ کے بعد بی بی ویاس کا سرینگر میں یہ پہلا عوامی دربار ہے۔
جے اینڈ کے گڈس ٹرانسپورٹرس پارمپورہ کے ایک وفد نے پارمپورہ میں سڑکوں کی خستہ حالی کا مسئلہ مشیر کی نوٹس میں لایا۔
جے اینڈ کے الیکٹریکل کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن نے اپنے بقایا جات کی واگذاری کا مطالبہ کیا۔
پیس فورم گاندر بل نے ضلع میں بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ مشیر کی نوٹس میں لایا۔
کپواڑہ میونسپل کمیٹی کے منتخب ممبران کا ایک وفد فیاض احمد میر کی قیادت میں گورنر کے مشیر سے ملاقی ہوا۔ وفد نے کپواڑہ ضلع میں ترقیاتی عمل میں سرعت لانے کی مانگ کی۔
جے اینڈ کے پٹوار ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔
مجید باغ، گندر پورہ عید گاہ، ملہ باغ ، اوم پورہ اور نسیم باغ سے آئے وفود نے عوامی نوعیت کے معاملات مشیر موصوف کے سامنے پیش کئے۔
دیہی ترقی محکمہ میں ایم جی نریگا کے تحت کام کر رہے پروگرام افسروں نے ان کے مسائل کے حل میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔
اجس اور حاجن سے آئے عوامی وفود نے ان بلاکوں میں لوگوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کی مانگ کی۔
ضلع کپواڑہ کے ایک وفد نے ضلع کے مختلف علاقوں میں فائیر سٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر ٹریڈر اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن کے ایک وفد نے مشیر موصوف کو بتایا کہ2014 کے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ تاجروں کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔انہوں نے ٹیکس سے جڑے معاملات مشیر کے سامنے رکھ کر اپنے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

خانی پورہ ، پٹن، ایچ ایم ٹی، سعیدی کدل، رعنا واری اور نٹی پورہ کے کئی عوامی وفود نے بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی۔
اس کے علاوہ ایس ایس آر ڈی اساتذہ، خاطر تواضع محکمہ، گرامین بنک، این آر ایچ ایم ورکر،10+2 کنٹریکچول لیکچررس اور دیگر کئی محکموں کے ملازمین نے بھی اپنے مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لائے۔
بی بی ویاس نے تمام وفود اور افراد کے مسائل سُننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ جائیز عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کئی مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔

Comments are closed.