ٹرانسفارمر وں ،بوسیدہ کھمبوں اور باریک ترسیلی لائنوں کی مرمت نہیں ہو پا رہی ہے
رینگر؍12 نومبر: وادی کے اطراف واکناف میں بجلی کی عدم دستیابی ،ٹرانسفارمروں کے بیکار ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اپنی جگہوں پر نصب نہ کرنے کے خلاف لوگوں نے زور دار احتجاجی مظاہرئے کئے ادھر وادی کے اطراف واکناف میں موسلادار بارش اور برفباری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی نظام مکمل طو رپر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔جے کے این ایس نمائندے کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی نے کشمیر وادی کے صارفین کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی اور ٹرانسفارمروں کے بیکار ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اپنی جگہوں پر نصب نہ کرنے کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر زور دار احتجاجی مظاہرئے کئے اور محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام لگایا کہ وہ بیکار ہوئے ٹرانسفارمروں کو اپنی جگہوں پر نصب کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین برقی رو سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں ۔ا دھر برفباری اور موسلادار بارش کے بعد کشمیر وادی کے کئی علاقوں میں بجلی نظام بری طرح سے متاثر ہو چکا ہے اورمحکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بوسیدہ کھمبوں اور باریک ترسیلی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں اقدامات نہ اٹھانے پر صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ بوندا باندھی اور برفباری شروع ہونے کے ساتھ ہی برقی رو گدھے کی سینگ کی طرح غائب ہو جاتی ہے اور ہفتوں تک بجلی کا نام ونشان دکھائی نہیں دے رہا ہے جبکہ محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے صارفین کو بجلی فیس کی لمبی لمبی بلیں ارسال کی جار ہی ہیں۔ صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کی فراہمی کو باقاعدہ بنانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو محکمہ کے خلاف وسیع تر احتجاجی مظاہرئے کئے جائینگے جس کی ذمہ داری محکمہ پی ڈی دی پر عائد ہوگی ۔
Comments are closed.