نوپورہ پائین پلوامہ میں نامعلوم افراد نمودار،نوجوان کے پیٹ میں چاقو گھونپ کر لہولہان کیا

؂سرینگر؍12 نومبر؍ جے کے این ایس؍ نوپورہ پائین پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کرکے اُس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق نو پورہ پائین پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے شبیر احمد گنائی ولد حبیب ا ﷲ ساکنہ نو پورہ پائین پر چاقو سے کئی وار کئے جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ نمائندے کے مطابق چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ گھروں سے باہر آئے اور خون میں لت پت نوجوان کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کے اندرونی اعضا ء کو چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.