سرینگر/10نومبر/سی این آئی/ جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹیکن علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح مختصر خونین معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جھڑپ کے ساتھ ہی انتظامیہ نے جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظرضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ ادھر دو مقامی جنگجو ؤں کے جاں بحق ہونے کی خبر جونہی ان کے آبائی علاقوں میں پھیل گئی تو وہاں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسی دوران دونوں جاں بحق مقامی جنگجوؤں کو ہڑتال اور مظاہروں کے بیچ اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کے بیچ اپنے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیاجبکہ ان کے نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے ضلع پلوامہ کے ٹکن نامی گاؤں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی جس کے ساتھ ہی معرکہ آرائی شروع ہوئی جو دو جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوگئی۔ جھڑپ کی جگہ سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ مذکورہ دو نوں جنگجو عسکری گروپ حزب المجاہدین سے وابستہ تھے اور اْن کی شناخت لیاقت احمد وانی ساکنہ بیلو پلوامہ اور واجد الاسلام ساکنہ ببہ ہار پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولی بارود بھی ضبط کیا گیا ۔ اسی دوران انتظامیہ نے جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظرپلوامہ ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ ادھر جونہی دو مقامی جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی خبران کے آبائی علاقوں میں پھیل گئی تو وہاں احتجاجی مظاہروں کی لہر شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی جاں بحق جنگجوؤں کی نعش کوان کے لواحقین کے حوالے کی گئی اور انہیںآبائی علاقے میں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا۔ اسی دوران جونہی دونوں جاں بحق جنگجوؤں کی نعشیں آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی تو وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جنگجوؤں کے نماز جنازوں میں شرکت کیلئے ان کے آبائی علاقوں کا رخ کیا ۔ اسی دوران جاں بحق جنگجوؤں کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ ان کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔اسی دوران دونوں جاں بحق جنگجوؤں کی یاد میں ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا ۔ ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق پلوامہ میں تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو ؤں ہلاک ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس نے آج اعلیٰ الصبح ٹکن پلوامہ میں جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران علاقے میں موجود جنگجوؤں نے حفاظتی عملے پر فائرنگ شروع کی ۔چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2جنگجو ہلاک ہوئے۔ مہلوک جنگجوؤ ں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جھڑپ کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.