ڈاکٹر سامون نے اکھنور اور سندر بنی کا دورہ کر کے پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے فارموں کا معائینہ کیا

جموں 10 نومبر 2018 ء ؁
پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج اکھنور اور سندر بنی کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے فارموں کا معائینہ کیا ۔
پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا ، ڈائریکٹر پشو پالن جموں سنجیو کمار ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں وکٹر کول اور کئی دیگر افسران بھی تھے ۔
ڈاکٹر سامون نے ویٹر نری ہسپتال دومانہ میں پشو پالن محکمے کے ایک بیداری کیمپ سے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر مویشی پالنے والوں میں ادویات تقسیم کیں اور اُن کے مسائل سنے ۔
ڈاکٹر سامون نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ریاست میں یومیہ 70 لاکھ لیٹر دودھ تیار ہوتا ہے جس میں سے صرف 5 فیصد دودھ منظم سیکٹر کے ذریعے سے مارکیٹ کیا جاتا ہے جبکہ باقی ماندہ دودھ غیر منظم طریقوں سے مارکیٹ کیا جاتا ہے جس سے اس کا معیار متاثر ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنے فارموں کو بڑھاوا دینا چاہئیے تا کہ وہ مناسب مقدار میں معیاری دودھ تیار کر سکیں ۔
ڈاکٹر سامون نے دومانہ میں شیپ ہسبنڈری سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مویشیوں کیلئے بہتر طبی خدمات دستیاب کرائیں تا کہ بھیڑ پالنے والوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔
بعد میں انہوں نے ڈھومی میں آرنا منٹل بریڈنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں روز گار کے کافی وسائل موجود ہیں تا ہم ضرورت اس بات کی ہے کہ کسانوں کو حکومت کی فلاحی سکیموں سے روشناس کرایا جا سکے تا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔

Comments are closed.