این پی پی وفد گورنر سے ملاقی

جموں 10 نومبر 2018 ء ؁
نیشنل پینتھرس پارٹی کا ایک وفد آج اس کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا ۔
وفد میں ہرش دیو سنگھ ، بلونت منکوٹیہ ، یشپال کنڈل اور انیتا ٹھاکر بھی شامل تھیں ۔
وفد نے گورنر کو ریاست کی ترقی اور معمول کے حالات کی بحالی سے جُڑے کئی معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر انتظامیہ کے کام کاج میں جوابدہی اور عوامی بہبود سے جُڑے کئی امور کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔
وفد نے اودھمپور ضلع میں سدال گاؤں کے کچھ کنبوں کو منتقل کر کے انہیں مکانات تعمیر کرنے کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ لوگ ستمبر 2014 کے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں اب بھی سیلابوں اور تودوں کا خطرہ رہتا ہے ۔
گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا

Comments are closed.