وی سی جموں یونیورسٹی گورنر سے ملاقی

جموں:وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کے دھر نے آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، سے ملاقات کی ۔ وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اُن کی گورنر کے ساتھ پہلی ملاقات تھی ۔
پروفیسر دھر نے گورنر کو یونیورسٹی کے کام کاج کے مختلف تدریسی اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے حوالے سے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔
وائس چانسلر نے گورنر کو بتایا کہ نوجوانوں میں کارخانہ داری کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹی میں ایک ٹیکنالوجی بزنس انکو بیشن مرکز قایم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے گورنر کو یونیورسٹی کی غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اکتوبر میں یونیورسٹی نے گولڈن جوبلی تقریبات شروع کیں جو اکتوبر 2019 میں ایک بڑے گولڈن جوبلی پروگرام کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوں گی ۔
گورنر نے یونیورسٹی کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اسے تعلیم ، تحقیق اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک اعلیٰ ادارہ بنایا جا سکے ۔

Comments are closed.