حضرت بل ، خانقاہِ معلیٰ اور نقش بند صاحب ؒ زیارت گاہ کا دورہ کر کے وقف بورڈ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی
سرینگر 10 نومبر 2018 ء گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج سرینگر میں مختلف زیارت گاہوں کا دورہ کر کے وہاں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔
خورشید گنائی جو جموں کشمیر وقف بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے آثارِ شریف حضرت بل ، خواجہ نقشبند صاحب زیارت گاہ اور خانقاہِ معلیٰ کا دورہ کر کے وقف بورڈ کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔
دورے کے دوران اُن کے ہمراہ چیف انجینئر وقف بورڈ بشیر احمد ڈار ، ایگزیکٹو انجینئر وقف بورڈ طارق محمد اور کئی دیگر افسران بھی تھے ۔
حضرت بل زیارت گاہ کے دورے کے دوران مشیر موصوف نے کئی شعبوں کا معائینہ کیا اور وہاں حاضری دی ۔ انہوں نے زیارت گاہ کے منتظمین کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔
زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ زیارت گاہ کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئیے تا کہ زائرین کو دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
خورشید گنائی نے اضافی بیت الخلاء تعمیر کرنے کی جگہ کا معائینہ کرنے کے بعد متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام شروع کریں ۔
اس دوران کئی مقامی وفود خورشید گنائی سے ملاقی ہوئے اور کئی معاملات اُن کے نوٹس میں لائے ۔ خورشید گنائی نے یہ مسائل غور سے سُنے اور کئی معاملات موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت گاہ کے نزدیک کوڑے دان کو لگاتار صاف کرنے کی ہدایت دی ۔
بعد میں خورشید گنائی نے نقشبند صاحب اور خانقاہِ معلیٰ کی زیارت گاہوں کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان زیارت گاہوں کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کی اور کئی ہدایات موقعہ پر ہی جاری کیں تا کہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments are closed.