جموں 10 نومبر 2018 ء
مرکزی وزیر داخلہ کے 23 اکتوبر 2018 کو جموں کشمیر کے دورے کے تناظر میں ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارت برائے داخلہ گیانیش کمار نے آج یہاں ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران پی ایم ڈی پی کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔
فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ ، ترقی و مانیٹرنگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سریتہ چوہان ، کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی خورشید احمد شاہ ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس و اطلاعات سرمد حفیظ ، سی ای او ای آر اے ڈاکٹر راگو لنگر ، ڈی جی پلاننگ ستویر کور اور ٹی ایم ڈی پی کے عمل آوری میں شامل ریاستی حکومت کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
جموں کشمیر کی تیز تر ترقی کے حوالے سے مرکزی حکومت کے اعادے کو دوہراتے ہوئے گیانس کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ذاتی طور پر ریاست کی ترقی کے متمنی ہیں اور وہ 2015 میں وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے 80068 کروڑ روپے کے خصوصی پی ایم ڈی پی پروجیکٹ پر نظر گذر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے تمام انتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ اس خصوصی پیکج کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کر کے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے ریاستی سطح پر پروجیکٹوں کی مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئیے تا کہ زمینی سطح پر موثر نتایج دیکھنے کو ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کیلئے رقومات کی دستیابی کے وعدے پر کار بند ہے ۔
جن پروجیکٹوں کو اس موقعہ پر اجاگر کیا گیا اُن میں ایمز ، آئی آئی ایمز، پاور پروجیکٹ ، جموں اکھنور ہائی وے ، کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ ، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام ، سیاحت کو فروغ دینا ، آبی ذخائیر کو تحفظ دینا اور باغبانی کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں کو کافی اہمیت دی جانی چاہئیے تا کہ ان کی جلد از جلد تکمیل ممکن ہو سکے ۔
روہت کنسل نے پی ایم ڈی پی ۔ 2015 کا تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج کے تحت 66298 کروڑ روپے کی لاگت والے 63 پروجیکٹوں کی عمل آوری میں 16 وزارتیں شامل ہیں اور اس رقم میں سے اب تک 27857 کروڑ روپے واگذار کئے گئے جن میں سے 23948 کرو ڑ روپے صرف کئے گئے ۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت نے ان پروجیکٹوں کیلئے 2474 کروڑ روپے ریاستی حصے کے طور پر مہیا کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجیکٹوں پر کام جاری ہے جبکہ 8 پروجیکٹوں کو مکمل کیا جا چکا ہے ۔
مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کے تعلق سے روہت کنسل نے کہا کہ ریاستی حکومت ان پروجیکٹوں کے جن مدوں پر کام کر رہی ہے اُن کو لگ بھگ مکمل کیا جا چکا ہے اور باقی ماندہ پروجیکٹ شروع کئے جا چکے ہیں جن کی پیش رفت پر ریاستی حکومت متواتر نظر گذر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام اہداف کو وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.