ترال میں کارڈن اینڈ سرچ آپر یشن جاری

جنوبی قصبہ ترال کے آری پل علاقے میں فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپر یشن عمل میں لایا ۔اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی ترال نے آر ی پل ترال کے ڈار گنائی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گھر گھر کی تلاشی جاری ہے جبکہ پورے علاقے کو سیل کرکے ممکنہ طور علاقے میں موجود جنگجوؤں کے خدشات کے پیش نظر فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں محاصرہ کیا گیا جو جاری ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار

Comments are closed.