گاڑی کا ہینڈ بریک یا گیئر کھول دیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا
سرینگر: پاک زیر انتظام کشمیر کے علاقے وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں جیپ کھائی میں گرنے سے اسکول جانے والے 3 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔حادثہ مظفر آباد کے شمال مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر پر کی مسافت پر واقع مارناتھ گاؤں میں صبح 8 بجے پیش آیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مظفر آباد پولیس کے مطابق بچے جیپ میں ہائی اسکول پھلوائی کی جانب جارہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے جیپ کو سڑک کنارے سامان رکھنے کے لیے روکا تھا کہ چند بچوں نے گاڑی کا ہینڈ بریک یا گیئر کھول دیا جس کی وجہ سے گاڑی کھسکتے ہوئے کھائی میں جا گری۔واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 14 سالہ نوید، 31 سالہ خلیل اور11 سالہ رفاقت کے نام سے کی گئی۔زخمی ہونے والے بچوں میں 15 سالہ محمد ندیم، 15 سالہ محمد شعیب، 11 سالہ محمود، 11 سالہ عثمان مجید اور عمران، جن کی عمر کا پتہ نہیں لگایا جاسکا، شامل ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق زخمی ہونے والے 2 بچوں کو علاقے میں بہتر صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث مظفر آباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مظفر ا?باد پہنچنے میں 200 کلومیٹر سے کم مسافت ہونے کے باوجود 6 سے زائد گھنٹے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں جانیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔
Comments are closed.