پانتھہ چوک میں فورسز پارٹی پرفائرنگ ،متعدد اہلکار زخمی :رپورٹس
سرینگر:پانتھ چوک سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 5بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
بی ایس ایف ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی اسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پانتھ چوک سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جنگجوﺅں نے گھات لگا کر بارڈر سیکورٹی فورسز گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایس ایف ذرائع نے زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ، کانسٹیبل وی آر منڈل ، کانسٹیبل سریندر ، کانسٹیبل گوند اور کانسٹیبل سمراٹھ کے بطور کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فوجی اسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا ۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
Comments are closed.