مغل روڈ پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر چار کے خلاف مقدمہ درج، گاڑی ضبط/ پولیس

شوپیان /11جون / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع شوپیان میں مغل روڑ پر لاپروائی سے گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا اور گاڑی بھی ضبط کی ۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن ہیرپورہ نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 281 اور 125 کے تحت ایف آئی آر نمبر 24/2025

درج کیا ہے جب ایک نجی گاڑی زیر نمبر JK22B-9503اس انداز میں چلاتے ہوئے پایا گیا جس سے عوامی تحفظ کو خطرہ لاحق تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کار کے مالک اور تین ساتھی مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا، شوپیان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر پولیس سڑک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر مغل روڈ جیسے حساس مقامات پر، اور گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلائیں اور ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں۔

Comments are closed.