قانون ساز اسمبلی جموں کی لابی میں آتشزدگی سے تاریخی تصاویر اور فرنیچر کو نقصان

جموں/11 جون/ ٹی آئی نیوز

جموں میں بدھ کی صبح جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی لابی میں ایک معمولی آگ کی واردات میں تاریخی تصاویر، فرنیچر اور بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا

حکام کے مطابق آگ صبح 9 بجے کے قریب شروع ہوئی اور تیزی سے لابی علاقے میں پھیل گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے شعلوں نے جموں و کشمیر کے سابق گورنروں اور لیفٹنٹ گورنروں کے کئی تاریخی پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ فرنیچر بشمول صوفے، کرسیاں اور قالین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ان کو نقصان پہنچا ۔

Comments are closed.