بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر پلورہ اور سانبہ و کٹھوعہ کی سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا
جموں:گورنرکے صلاح کار کے وِجے کمار نے آج بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر پلورہ جموں اور سانبہ و کٹھوعہ سیکٹروں میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کر کے موجودہ سلامتی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر اے ڈی جی بی ایس ایف مغربی کمانڈ کمل نین اور آئی جی بی ایس ایف رام اوتار نے صلاح کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے صلاح کار کو بی ایس ایف کے کام کام سے متعلق مختلف امور کے بارے میں جانکار ی دی۔ اس موقعہ پر آئی جی پی جموں اور ایس ایس پی جمون بھی موجود تھے۔
صلاح کار نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے فوری توجہ طلب منصوبوں کو ترجیح دے کر سول انتظامیہ کے ساتھ اُٹھانے پر زور دیااور ریاستی سرکار کی طرف سے بروقت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بعد میں وِجے کمار نے لونڈی ، کٹاﺅ ، ترنااور بین نالہ پر مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بی ایس ایف کے کام کاج کی سراہنا کی۔ انہوں نے فیلڈ میں تعینات بی ایس ایف افسروں اور جوانوں سے بات کر کے اُن کے حوصلے اور عزم کی داد دی جو سرحد پر ڈٹ کر ملک کا تحفظ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار بی ایس ایف کی ملک کے تئیں خدمات سے روشنا س ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
Comments are closed.