سوپور میں جھڑپ شروع ،فائرنگ جاری،اہلکار زخمی

سوپور : شمال وجنوب میں جنگجوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے آپریشن کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تیسری جبکہ تین روز میں مجموعی طور پر چوتھی جھڑپ شمالی قصبہ سوپور میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئی ہے .

معلوم ہوا ہے کہ ڈنگی وچہ سوپور پولیس تھانہ کے حدود میں آنے والے علاقہ پازلپورہ میں جمعہ کی علی الصبح فوج وفورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر پولیس،فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی .

تلاشی کارروائی کے دوران یہاں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ،جو ہنوز جاری ہے .طرفین کے مابین ابتدائی فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ،تاہم اسکی پولیس یا آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی .

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین جنگجو موجود ہیں .پولیس کے ایک ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پازلپورہ سوپور میں انکائونٹر جاری ہے .

Comments are closed.