شدید سردی کی لہر اور مکمل ہڑتال کے بیچ مکمل آٹھویں ، نویں اور بارہوں جماعت امتحانات کا آغاز

99فیصد طلبہ کی شرکت ،ناظم تعلیم اور بورڈ چیر پرسن نے کئی مراکز کا دورہ کیا ، انتظامات کا لیا جائزہ

اعجاز ڈار

سردی کی لہر اور ہڑتال کے بیچ کشمیر وادی میں جمعرات کوآٹھویں ، نویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ طور آغاز ہو ا جس دوران پہلے پرچے میں99فیصد طلباء و طالبات نے امتحانات میں شمولیت کی ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بارہویں جماعت کے امتحانات کی شروعات سوموار سے ہونے جا رہی تھی تاہم وادی کشمیر میں نا مساعد حالات کے بعد سوموار کو پرچہ موخر کر دیا گیا ۔ادھر اسٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتہ اور نا ظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے دیگر عملے کے ہمراہ کئی امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں امتحانی عمل کاجائزہ لینے کے علاوہ دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ کے پی ایس کے مطابق سخت ترین حفاظتی انتظامات اور ہڑتال کے بیچ وادی کشمیر میں جمعرات کو آٹھویں ، نویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوا ۔جمعرات کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں آٹھویں ، نویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کا رخ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ طلباء طالبات نے اعلیٰ صبح سے ہی امتحانی مراکز کا تک پہنچنے کی کوشش کی اور سردی کی لہر کے باوجود امتحانات سے ایک گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز تک پہنچ گئے تھے اور بے صبری سے اس گھڑی کے انتظار میں تھے کہ کب ان کا امتحان شروع ہو جائے گا ۔سٹی رپورٹر کے مطابق انتظامیہ نے امتحانات کو خوش اسلوبی کے ساتھ ابجام دینے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے امتحانی مراکز کے باہر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ امتحانات کا آغاز جیسے ہی ہوا تو ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔اسی دوران اسٹیٹ بورڈ ااف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت کے پہلے پرچے میں امتحانات کیلئے 99فیصد طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ امتحانی عمل پر نظر گزر رکھنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم ہمہ وقت متحرک رہا کریں گے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے بر وقت نپٹا جاسکے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پورے وادی کشمیر میں امتحانات بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے اور کسی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر سٹیٹ بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کی چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتہ نے اچانک شہر سرینگر کا دورہ کرکے وہاں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ اس موقعہ پر بورڈ چیرپرسن پروفیسر وینا پنڈتہ نے امتحانی مراکز کا معائنہ کرکے وہاں امتحانی عمل کاجائزہ لینے کے علاوہ دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جبکہ انہوں نے طلبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہسرکاری اور نجی سکولوں کے1 لاکھ86ہزار طالب علم حصہ لے رہے ہیں جن کے لئے 1702 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے احسن انعقاد اور طالب علموں کو معقول سہولیات بہم پہنچانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ادھر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے آج پرنسپل ایس آئی ای کشمیر محبوب حسین ، سی ای او سرینگر مدثر کلیم فاضلی اورمحکمے کے دیگر افسران کے ہمراہ سرینگر میں قائم کئی امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں امتحانی عمل کاجائزہ لیا۔گرلز ہائر سیکنڈری سکول راج باغ اور بائز ہائر سیکنڈری سکول جواہر نگر کے معائنے کے دوران ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے امتحان میں شامل طلبا ء سے انہیں فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ ایس آئی ای کشمیر کے پرنسپل جو اس امتحان کے انچارج بھی ہیں نے میڈیا سینٹر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ای کشمیر کے اہتمام سے منعقد کئے جارہے ان امتحانات میں لیہہ اور کرگل سمیت سرکاری اور نجی سکولوں کے1 لاکھ 37ہزار 4سو 81 طالب علم حصہ لے رہے ہیں جن کے لئے 1ہزار 9سو 81 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے احسن انعقاد اور طالب علموں کو معقول سہولیات بہم پہنچانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.