سوپور جھڑپ ،2 جنگجو ،فوجی اہلکار ہلاک
سوپور : شمالی قصبہ سوپور کے پازلپورہ علاقے میں جمعہ کی صبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی میں دو جنگجو اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے .سوپور ،رفیع آباد اور بارہمولہ میں تعلیمی اداروں کوبند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا .
خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق پازلپورہ سوپور معرکہ آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی ازجان ہوا .
معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں برجیش کمار نامی فوجی اہلکار زخمی ہوا ،جو بعد ازاں فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .
بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں فوج کی 22 آر آر ،ایس او جی اور 92 بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تھا .
جی این ایس کے مطابق فوجی افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے .ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ رُک گیا ہے اور یہاں تلاشی کارروائی جارہی ہے .
انہوں نے جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کی جارہی ہے .علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے .دریں اثناء سوپور ،رفیع آباد اور بارہمولہ میں تعلیمی اداروں کوبند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا .
Comments are closed.