کولگام لہو لہو،،،،ایک اور زخمی جاں بحق ،مہلوکین کی تعداد 8
کولگام : لارو کولگام میں معرکہ آرائی پر ہوئے خوفناک اور ہلاکت خیز دھماکے کے نتیجے میں کئی زخمیوں میں سے ایک اور زخمی چل بسا .اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ،جن میں 10 سالہ معصوم بھی ہے .
شدید زخمیوں کو صدر اسپتال سرینگر اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا ،جہاں اب بھی کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے .
بتایا جاتا ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل زخمیوں میں سے ایک زخمی نوجوان کی موت ہوگئی ،جسکی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی
مزاحمتی قیادت نے واقعہ کو غمناک قرار دیا ،کل ہڑتال منگل کو احتجاج کی کال
کولگام : کولگام کے لارو علاقے میں انکائونٹر ختم ہونے کے بعد مقام جھڑپ پر ہوئے خوفناک اور ہلاکت خیز دھماکے کے نتیجے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے .
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 افراد کی موت ہوگئی .
جاں بحق شہریوں میں سے تین کی شناخت ساقب مقبول ساکنہ لارو ،تجمل ساکنہ دنو بوگنڈ اور ارشاد احمد ساکنہ شورٹ کولگام کے بطور ہوئی .
تین زخمیوں کی شناخت زبیر احمد ساکنہ شورٹ کولگام ،جاوید احمد ساکنہ ہائورہ کولگام اور راہل ساکنہ ڈاری پورہ کے بطور ہوئی .
بتایا جاتا ہے کہ کئی زخمیوں میں سے مزید دو عام شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ،جنکی شناخت عبید احمد اور مسرور احمد کے بطور ہوئی .مسرور احمد کی عمر 10 سال بتائی جارہی ہے .
جھڑپ کے بعد کولگام لہو لہو ہوگیا ہے اور یہاں ہر طرف غمناک صورتحال بنی ہوئی ہے .خواتین سڑکوں پر سینہ کوبی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں .
مزاحمتی لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کولگام ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے سینوں پر ایک مرتبہ پھر ضرب شدید لگ گیا .
مزاحمتی قیادت نے سوموار کو ہڑتال اور منگلوار کو لالچوک میں دھرنا دینے کی کال دی ہے .یاد رہے کہ کولگام کے لارو علاقے میں ایک خونین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے .
Comments are closed.