پٹن میں دو فٹ بال مقابلوں کا اختتام ، ید ی پورہ اور پٹن سپورٹس کی ٹیموں نے جیت درج کر لی

کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم ، حوصلہ افزائی بھی کی گئی ، شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلوں کا لطف لیا

پٹن /21اکتوبر /کے پی ایس: شمالی قصبہ پٹن میں نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مقامی سطح پر دو فٹ بال مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جن کے فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے گئے ۔ پہلے فائنل مقابلے میں یدی پورہ پٹن جبکہ دوسرے فائنل مقابلے کو پٹن سپورٹس نے اپنے نام کرکے ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔ گورئمنٹ ڈگری کالج پٹن کے میدان میں اتوار کے روز سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں دوسرے زند ہ پیر صاحب ؒفٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ پلہالن جے ایف سی اور یدی پورہ پٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتر ی حاصل کرنے کیلئے کافی جوش و خروش دکھایا تاہم میچ کے اختتام تک یدی پورہ کی ٹیم نے میچ میں بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور انہوں نے فائنل مقابلوں کو 2گولوں سے اپنے نام کیا ۔ میچ میں جیت درج کرکے کے ساتھ ہی ٹیم نے ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا ۔ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ناصر نامی کھلاڑی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔اسی دوران ڈگری کالج کے سپورٹس میدان میں پہلے چمپئن ناک آوٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا بھی فائنل مقابلہ کھیلا گیا ۔ رنگے برنگے واردیوں میں ملبوس اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ پٹن سپورٹس اور ایس ٹاپر پٹن کے درمیان کھیلا گیا ۔ ڈگری کالج پٹن کے میدان میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے اس دوسرے مقابلے میں بھی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے میچ کا بھر پور لطف لیا ۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کی تاہم میچ کے اختتام تک پٹن سپورٹس کی ٹیم نے میچ میں تین گولوں سے جیت درج کرلی۔میچ میں دانش نامی کھلاڑی کو مین آف دی میچ کے ایورڈ سے نوازا گیا ۔دونوں فائنل مقابلوں میں سپورٹس پریذڈنٹ سنیٹر بشیر احمد بٹ اور سپورٹس ایسوسی ایشن پٹن کے صدر نعیم احمد بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ سابق صدر سپورٹس ایسوسی ایشن شبیر احمد پرے بھی موجود تھے جنہوں نے آخر پر میچ میں شاندر کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔معلوم ہوا ہے کہ ان فٹ بال مقابلوں میں قصبہ پٹن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ایک د رجن سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جنہوں نے پوری ٹورنامنٹ میں اپنی لگن اور تن دہی سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

Comments are closed.