پلوامہ : ملنگ پورہ میں جنگجوئوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی .ذرائع نے کہا کہ علاقے میں گھاٹ میں بیٹھے جنگجوئوں نے فوج کی 55 آر آرکی پارٹی پر فائرنگ کی .
فوج نے جوابی فائرنگ کی ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا . فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے .
فائرنگ واقعے کے بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی .ذرائع نے جنگجوئوں نے فائرنگ کرنے کے ساتھ فرار کا راستہ اختیار کیا .
اس سے قبل کولگام میں جھڑپ کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے .
Comments are closed.