ویڈیو: کولگام جھڑپ،مقام جھڑپ کے نزدیک دھماکہ ،پولیس کی تصدیق ،ایک عام شہری جاں بحق

 

 

سرینگر : ریاستی پولیس نے لارو کولگام میں مقام جھڑپ کے نزدیک خوفناک دھماکے کی تصدیق کی .پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوا .

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پہلے ہی ایک ایڈوائزی جاری کی گئی ہے ،جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی ،کہ جب پولیس کی کلیئرنس کی ملتی ،وہ مقام جھڑپ کے نزدیک نہ جائیں .

ان کا کہناتھا کہ انکائونٹر کے دوران باردوی مواد بعض اوقات پھٹنے سے رہ جاتا ہے ،جسے بم ڈسپوزل ٹیم ناکارہ بنا تی ہے .

انہوں نے کہا کہ لوگ پولیس ایڈوائزی کو نظر انداز کرتے ہیں ،جسکی وجہ سے لارو کولگام میں حادثہ پیش آیا .

ان کا کہناتھا کہ یہاں بارودی مواد پھٹنے سے رہ گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،جس میں کئی عام شہری زخمی ہوئے .

پولیس ترجمان کے مطابق اس دھماکے میں ایک عام شہری عبید لاوے ولد محمد مقبول لاوے ساکنہ لارو کولگام جاں بحق ہو گیا .

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکائونٹر مقام سے دور رہیں .

Comments are closed.