کولگام جھڑپ :3 جنگجو جاں بحق ،پولیس نے تصدیق کی
کولگام : جنوبی ضلع کولگام کے لارو گائوں میں اتوار کی علی الصبح سے جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئی جھڑپ میں اب تک تین جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں .
لارو قصبہ کولگام سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ،جہاں پر جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان اتوار کی علی الصبح جھڑپ شروع ہوئی .
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام میں جاری جنگجو مخالف آپریشن اور جھڑپ میں تین جنگجوجاں بحق ہوگئے ،جنکی شناخت کی جارہی ہے .
انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور بہت جلد اس کو ختم کیا جائیگا .ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق کولگام میں انکائونٹر مخالف مظاہروں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ،جنہیں فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا .
ضلعے میں انٹر نیٹ خد مات منقطع کردی گئیں جبکہ موبائیل فون سروس کو بھی بند کیا گیا ہے .کولگام قصبہ میں اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے .تاہم یہاں حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں .
Comments are closed.