کولگام جھڑپ : ڈرون کا استعمال ،انکائونٹر مخالف مظاہروں میں متعدد زخمی
مو بائیل انٹر نیٹ وفون سروس منقطع ،قصبہ میں کرفیو نافذ،دو اہلکار زخمی
کولگام : جنوبی ضلع کولگام کے لارو گائوں میں اتوار کی علی الصبح سے جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے .
لارو قصبہ کولگام سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ،جہاں پر جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان اتوار کی علی الصبح جھڑپ شروع ہوئی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج وفورسز نے جنگجوئوں کی نقل وحرکت جاننے کےلئے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا .
اس دوران علاقے میں جنگجو مخالف مظاہرے بھی پھوٹنے کی اطلاعات ہیں .مظاہرین نے مشتعل ہو کر محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں کو محفوظ راہ دینے کےلئے فورسز پر پتھرائو کیا جبکہ فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی .
ملنے والی اطلاعات کے مطابق انکائونٹر مخالف مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہوئے .یہاں حالات کشیدہ بننے ہوئے ہیں .
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دو سے تین جنگجو بھی جاں بحق ہوئے جبکہ دو جنگجو فورسز محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ،جن میں ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے .
معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے .جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی پولیس یا آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی.
ضلعے میں انٹر نیٹ خد مات منقطع کردی گئیں جبکہ موبائیل فون سروس کو بھی بند کیا گیا ہے .کولگام قصبہ میں اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے .مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.