ریاستی پولیس یاد گاری دن منارہی ہے
سرینگر:ریاستی پولیس یاد گاری دن منارہی ہے .اس ضمن میں جموں وکشمیر کے ہر ضلعے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے .
یاد گاری دن ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوئے پولیس افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے .

پولیس ترجمان نے بتایا کہ وادی کے تمام 10 اضلاع کے علاوہ جموں اور لداخ میں بھی یاد گاری دن منایا جارہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر جاں بحق افسران واہلکاروں کی یاد میں بنائی گئیں یاد گاروں پر پولیس افسران گلباری کررہے ہیں جبکہ پولیس کے دستے اپنے جاں بحق ساتھیوں کو سلامی پیش کررہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں یاد گاری کے دن کے موقعے پر جاں بحق افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو یاد کیا جارہا ہے اور اُنہیں خراج عیقدت پیش کیا جارہا ہے .

ان کا کہناتھا کہ پولیس محکمہ اپنے جاں بحق ساتھیوں کی خدمات کو کسی بھی طور فراموش نہیں کرسکتا .

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ساتھیوں نے ریاست جموں وکشمیر میں قیام امن کے ساتھ ساتھ امن قانون کی صورتحال اور جرائم کے خلاف مہم میں گراں قدر خد مات اںجام دی ہیں .

ادھر ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے یاد گاری دن کے موقعے پر جاں بحق افسرن اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا .

یاد گاری دن کی منساسبت منقعدہ تقریبات دن بھر جاری رہیں گی .
Comments are closed.