نئی دہلی / اسلام آباد، (یواین آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ روس سے ایس -400 میزائل سسٹم خریدنے کے ہندوستان کے فیصلے سے جنوبی ایشیا میں امن کا توازن بگڑےگا اور ان کنڈیشن میں حالات غیر مستحکم ہو جائیں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے جنوب مشرقی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام میں اور کمی آئے گی اور ہتھیاروں کی دوڑ کو فروغ ملے گا۔
جمعہ کو جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 1998 میں جب دونوں ممالک نے جوہری تجربہ کئے تھے تو اس کے بعد پاکستان نے اس علاقے میں اسٹریٹجک نکتہ نظر سے سے تحمل برتے جانے سے متعلق ماحول کے قیام پر زور دیا دیا تھا اور مستقبل میں بیلسٹک میزائل نظام کو حاصل کئے جانے پر احتجاج کا اظہار کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے عزائم کودوہراتے ہوئے کم سے کم جوہری مزاحمت کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں اور مستقبل میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں‘‘۔
Comments are closed.