سعودی عرب نے خشوگی کے قتل کا اعتراف کیا،اقوام متحدہ فکر مند

دبئی، (یواین آئی) سعودی عرب نے تسلیم کیا ہے کہ ترکی کے استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں ایک جدوجہد کے دوران صحافی جمال خشوگی کی موت ہو گئی۔

سعودی عرب کی سرکاری میڈیا نے مسٹر خشوگی کی موت کی تصدیق کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی میں ایس پی اے نے ہفتہ کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مسٹر خشوگی کا ترکی کے استنبول واقع قونصل خانے کی عمارت میں ایک جدوجہد کے بعد موت ہو گئی۔

قونصل خانے میں مسٹر خشوگی اور دوسرے لوگوں کے درمیان پہلے بحث ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی جس میں میں مسٹر خشوگی کی موت ہو گئی۔

اس معاملے میں تحقیقات اب بھی جاری ہے اور سعودی عرب کے تقریباً 18 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس معاملہ میں خفیہ محکمہ کے نائب سربراہ احمدالاسیری اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے سینئر ساتھی سعود الخطاني کو برخاست کر دیا گیا ہے۔

خشوگی قتل معاملہ میں سعودی عرب کے اعتراف سے اقوام متحدہ سربراہ فکر مند

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافی جمال خشوگي کی موت کا اعتراف اورسعودی عرب انکشاف سے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اس معاملے کی منصفانہ اور فوری تفتیش کرائے جانے پر زور دیا ہے۔

صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کو پریشان کن

اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتونیو گوتریس نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کو پریشان کن قرار دیے دیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، جمال کی موت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ موت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.