شہر خاص کے متعدد علاقوں میں احتجاجی جلوس برآمد۔ خانیار اور فتح کدل میں لوگوںکی بھیڑ اُمڑ پڑی
سرینگر:یو پی آئی //شہر خاص میں سیکورٹی فورسز کو ہٹانے کے ساتھ ہی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ خانیار ،خانقاہ معلی اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔ اس دوران عید گاہ ، کاوڈدارہ ، راجوری کدل ، فتح کدل ، حبہ کدل علاقوں میں نوجوانوں نے جلوس بھی نکالا۔ سہ پہر پانچ بجے کے بعد شہر خاص کے متعدد علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کو ہٹانے کے ساتھ ہی نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی جس دوران شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ خانیار ، خانقاہ معلی ، فتح کدل علاقوں سے نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکالا جس دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ نمائندے کے مطابق مظاہرین نے فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر خاص کے متعدد علاقوں میں نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکالے اور جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کے آبائی علاقوں کی طرف پیش قدمی شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق سہ پہر پانچ بجے کے بعد جونہی سیکورتی فورسز کو واپس بلا یا گیا تو دیکھتے ہی دیکھتے فتح کدل اور خانیار علاقوں میں نوجوانوںکی کثیر تعداد جمع ہوئی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی شروع کی ۔ نمائندے نے بتایا کہ فتح کدل اور خانیار علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچنے اور جاں بحق جنگجوﺅں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پُرسی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر خاص کے صراف کدل ، راجوری کدل ، کاوڈارہ اور گوجوارہ علاقوں میں بھی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک شہر خاص کے خانیار اور خانقاہ معلی علاقوں میں سیکورتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا ۔
Comments are closed.