نشیلی ادویات ی بھاری مقدار ضبط،تینوں کیخلاف کیس درج
سری نگر،گاندربل::مختلف قسم کی منشیات بشمول نشہ آورادویات کادھندہ کرکے نوجوانوں کی زندگیوں کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگراورگاندربل میں تین اسمگلروں کونشیلی ادویات کی بھاری مقدارسمیت گرفتارکرلیا۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ نگین کی پولیس پارٹیوں نے تھانے کی حدودمیں کئی نکڑوں اورراستوں پرناکہ بٹھادیا۔ اس دوران این آئی ٹی سری نگرکے نزدیک چیک پوئنٹ سے گزرنے والے 2افرادکوروک کرجب اُنکی تلاشی لی گئی تواُنکی تحویل سے نشہ آورادویات کی بھاری مقداربرآمدہوئی ۔ذرائع کے مطابق گرفتارشدہ منشیات اسمگلروں طارق ڈارولدغلام حسن ساکنہ ملہ باغ اوررئیس احمدحقاق ساکنہ گلاب باغ کوحراست میں لیاگیا،اوراُنکے قبضے سے نشہ آورادویات80بوتلیں برآمدکی گئیں ۔دونوں منشیات اسمگلروں کیخلاف پولیس تھانہ نگین میں زیردفعہ8/21این دی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا ۔اُدھرگاندربل پولیس نے بھی اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران ایک اسمگلرکونشہ آورادویات سمیت دبوچ لیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ شمس الدین لون عرف صاحبہ ساکنہ ددرہامہ کوبیہامہ کے نزدیک چیکنگ ے دوران گرفتارکیاگیا،اوراُسکی تحویل سے موقعہ پرہی نشہ آورادویات کی60بوتلیں ضبط کی گئیں۔منشیات اسمگلرکوپولیس تھانہ گاندربل پہنچاکرلاک اپ میں ڈالدیاگیاجبکہ اُس کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر196/2018زیردفعہ8/21این دی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔
لال بازار میں 2جواری گرفتار
داﺅپرلگائی گئی رقم اورتاش کے پتے ضبط
سری نگرپولیس نے قماربازوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے لال بازارعلاقہ میں ایک چھاپے کے دوران2جواریوں کوداﺅپرلگائے گئے ہزاروں روپے اورتاش کے پتوں سمیت دبوچ لیا۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس تھانہ لال بازارسے وابستہ ایک پولیس پارٹی نے لال بازارعلاقہ میں جواریوں کے ایک اڈے پراچانک چھاپہ ڈالا،اوریہاں دوقماربازوں جہانگیراحمدخان ولدغلام محمدساکنہ نیوکالونی اوربشیراحمدپنڈت ولدمحمدیوسف ساکنہ پنڈت باغ لال بازار کورنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔ذرائع کے مطابق موقعہ پرگرفتارجواریوں کی تحویل سے داﺅپرلگائے گئے4940روپے اوتاش کے پتے برآمد کئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ثبوت سمیت پکڑے گئے دونوں جواریوں کوپولیس تھانہ پہنچاکرلاک اَپ میں ڈالدیاگیا،اوراُن کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر74/2018زیردفعہ13گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔
Comments are closed.