پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوجی اہلکار زخمی

پونچھ : پونچھ میں حد متارکہ پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار اُس وقت زخمی ہوا جب پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ کی .

دفاعی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اگلی چوکیوں کو بلا اشتعال فائرنگ کرکے نشانہ بنا یا .

انہوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایک فوھی اہلکار زخمی ہوا .

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی شب قریب ساڑھے نو بجے پیش آیا .انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا اور اُسکی حالت مستحکم ہے .زخمی اہلکار کی شناخت پردیپ کمار کے بطور ہوئی ہے .

Comments are closed.