کپوارہ معرکہ آرائی کے مقام پر مشتعل مظاہرین اور فورسز الجھ پڑے

کپوارہ معرکہ آرائی : ہندوارہ کے شاٹ گنڈ قلم آباد میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئی معرکہ آرائی ہنوز جاری ہے ،اس دوران انکائونٹر کے نزدیک تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .

رپورٹس کے مطابق علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کی خبر پھیلتی ہی نوجوانوں نے کی ٹولیاں مختلف مقامات سے سڑکوں پر نمودار ہوئے اور انکائونٹر مخالف مظاہرے کرتے ہوئے فورسز پر خشت باری کی .

بتایا جاتا ہے کہ مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی اور طرفین کے مابین یہاں جھڑپوں کا سلسلہ تادم تحریرجاری تھا .

اطلاعات کے مطابق شاٹ گنڈ قلم آباد میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان تازہ فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے ،جو جاری ہے .

ضلعے میں تعلیمی ادارے بند اور موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئیں .

Comments are closed.