اس سال 8000 افغانی شہری ہلاک ہوئے: اقوام متحدہ

نیویارک، اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک افغانستان میں 8050 شہری یا تو مارے گئے یا پھر زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی بدھ کو جاری تازہ رپورٹ میں یہ تفصیلات دی گئی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن (يوناما) کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے تاداميچي ياماموتو نے کہا’’افغانستان میں جاری جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا ہے، لہذا اقوام متحدہ افغانیوں کے مصائب کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اور پرامن معاہدے کی اپنی مانگ کو دوہراتا ہے‘‘۔

’نیوز 8000 ڈاٹ کوم ‘کی رپورٹ میں مسٹر ياماموتو کے حوالہ سے کہا گیا’’سبھی فریق امن کی تمام اجتماعی کوششوں کے ذریعہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا چاہئے‘‘۔

(یواین آئی)

Comments are closed.