ہندوارہ: سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوئوںاور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے .
ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج فورسز نے شاٹ گنڈ قلم آباد ہندوارہ نامی گائوں کا محاصرہ کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .
ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کو علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی ،جسکی بنیاد پر یہاں رات 2 بجے کے قریب تلاشی کارروائی شروع کردی .
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران علاقے میں گولیاں چلنی کی آوازیں سنی گئیں.غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعے میں احتیاطی اقدامات کے تحت تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا جبکہ موبائیل انٹر نیٹ خد مات منقطع کردی گئیں (مزید تفصیلات کا انتظار)
Comments are closed.