پلوامہ : ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) گزشتہ شب اُس وقت شدید زخمی ہوا جب جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد نامی گائوں میں اس پر نامعلوم بندوق برداروںنے فائرنگ کی .
بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم بندوق بردار رات 11 بجکر 45 منٹ کریم آباد پلوامہ میں ایس پی او بلال احمد گنائی ولد محمد مقبول کے گھر میں داخل ہوئے ،اور اس پر فائرنگ کی .
فائرنگ کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہوا اور اُسے خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سے اُسے سرینگر کے ہڑیوں کے اسسپتال منتقل کیا گیا .بتایا جاتا ہے کہ ایس پی او کی ٹانگ میں گولی ماری گئی ہے .
بتایا جاتا ہے کہ بلال کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں "گیٹ کیپر”کی حیثیت سے اپنی خد مات انجام دے رہا تھا.ایس پی پلوامہ چندرن کوہلی نے واقعہ کی تصدیق کی ہے .(جی این ایس )
Comments are closed.