ریاست خاص کر وادی کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سرینگر: بلدیاتی اور پنچایتی الیکشن کے بیچ ریاست کے گورنر نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ریاست خاص کرو ادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ گورنر اور وزیر داخلہ کے درمیان میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جار ہی ہے۔
ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ دو گھنٹے تک گورنر اور وزیر داخلہ کے درمیان بند کمرے میں میٹنگ ہوئی جس دوران ریاست کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران امن و قانون کی صورتحال پر بھی گفت شنید ہوئی جس دوران گورنر نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن آل آوٹ شروع کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران گورنر نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ وادی کشمیر میں حالات روز بروز معمول پر آرہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ریاست کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس دوران وزیر داخلہ نے گورنر کو بتایا کہ امن و امان کے قیام کی خاطر سخت اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ نے گورنر کو بتایا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا جائے تاکہ ان انتخابات میں لوگ بغیر کسی خوف و ڈر کے بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ جے کے این ایس
Comments are closed.