بے سود اور فرسودہ عمل کو بلدیاتی و پنچایت الیکشن کا نام دیا گیا ،گرفتاریاں قابل مذمت :فرنٹ
سرینگر// لبریشن فر نٹ نے کہا ہے کہ ایک بے سود اور فرسودہ عمل جسے بلدیاتی و پنچایت الیکشن کا نام دیا گیا ہے کو کامیاب بنانے کےلئے گرفتاریوں کے نیا چکر، شبانہ چھاپوں کی بھرمار، تھانوں پر بلانے کا عمل اور دوسرے غیر جمہوری اقدامات انتہائی مضحکہ خیز اور مذموم ہے۔
لبریشن فرنٹ زونل صدر نور محمد کلوال، زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری اور دوسروں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاریوں کی مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی بھاری جمعیت نے کل رات فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے جبکہ پولیس کی ایک اور جمعیت نے آج صبح فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا اور انہیں بھی حراست میں لیا۔
Comments are closed.