کپواڑہ :چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج متعلقہ ضلع پولیس اور سول افسران کے ہمراہ ضلع کپواڑہ کا تفصیلی دورہ کر کے پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات اور ضلع میں جاری ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے چیف سیکرٹری کو انتخابات کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ چیف سیکرٹری نے ضلع انتخابی افسر کوضابطہ اخلاق کو من عن عملانے کے احکامات دیئے۔انہوں نے چناو¿ مشاہدین کے کام میں کوئی بھی مداخلت کرنے کی ہدایت دی۔
ریٹرننگ افسروں نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ کپواڑہ سے شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے51 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں کپواڑہ سے29 ، ہندواڑہ سے18 اور لنگیٹ سے4 اُمید وار شامل ہیں۔
ضلع انتخابی افسر نے بتایا کہ انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے ڈسپیچ سینٹر، سٹرانگ روم، کاو¿نٹنگ سینٹر، الیکشن کنٹرول روم اور ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ عملے کو لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔
میٹنگ میں انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی بندوبست پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔چیف سیکرٹری نے متعلقین کو عوام کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے موافق ماحول فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
بعد میں چیف سیکرٹری نے ضلع میں عملائے جارہے مختلف ترقیاتی پروجیکٹو ں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر التواءپروجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے، ضلع میں لمبے عرصے سے زیر تعمیر 17 پُلوں کی بروقت تکمیل اور اگلے دس دنوں کے اندر باقی پروجیکٹوں کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات دیئے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں سیاحتی صلاحیت کو وسعت دینے کے لئے مزید علاقوں کو کھولنے، سرحدی اور مہم جویانہ سیاحت کو ٹیٹوال اور کیرن جیسے مقامات کو فروغ دے کر وسعت دینے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے گرڈ سٹیشن کی صلاحیت میں اضافہ کرنے، کپواڑہ میں اضافی گرڈ سٹیشن قائم کرنے اور تریگام، ویلگام اور چوگل ٹوٹو میں ریسوینگ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشنوں کی مانگ کی تا کہ موسم سرما کے دوران عوامی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔چیف سیکرٹری ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
چیف سیکرٹری نے مختلف مرکزی اور ریاستی سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ایس ای سی سی کے تحت1620 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی ہے اور1579 معاملات کو منظوری دی گئی ہے۔چیف سیکرٹری نے ان سکیموں کے تحت حصولیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسروں کو مزید تندہی کے ساتھ اپنے فرایض انجام دینے کی تلقین کی۔
دریں اثنا چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ماہرین کی ایک ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت دی جو دراس۔ گُریز۔ رازدان پاس۔ مثرھل۔ کیرن کاری ڈور کی ایلائنمنٹ کا جائیزہ لے گی۔
چیف سیکرٹری کا دورہ¿ بانڈی پورہ
انتخابات کےلئے انتظامات اور ترقیاتی منظرنامے کا جائیزہ لیا
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کر کے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ضلع میں مختلف زیر عمل پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔جائیزہ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے علاوہ دیگر پولیس و سول افسران نے شرکت کی۔
صحت عامہ شعبہ¿ کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری تمام پروجیکٹوں کو مارچ تک مکمل کرنے اور فلٹریشن پلانٹس کو مناسب ڈھنگ سے قابل کار بنانے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف زیر التواءاور نئے پروجیکٹوں کے لئے45 کروڑ روپے منظور کئے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے افسروں کو کنورجنس موڈ کے تحت پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔
انہوں نے محکمہ بجلی کو بجلی کی تقسیم کاری میں معقولیت لانے کی ہدایت دی اس دوران انہیں بتایا گیا کہ گریز میں ریسوینگ سٹیشن کا کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ بجلی قلت پر قابو پانے کے لئے ڈی جی سیٹوں کے ذریعے یہ قلت دور کی جارہی ہے۔
تعمیرات عامہ شعبہ¿ کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جاری پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لاکر انہیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور کھنڈیال۔ گریز روڈ کی بروقت تکمیل کے احکامات دیئے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں حصولیابیوں پر ضلع انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے علاقہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے انتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے نُسو بس سٹینڈ کو منتقل کرنے، گاڑیوں کے لئے پارکنگ سہولیات کے قیام، قصبہ میں میرج ہال کی تعمیر، نادی ہل سے پوتو شاہی تک بائی پاس روڈ اور انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر سمیت دیگر مطالبات سامنے رکھے۔
چیف سیکرٹری نے میونسپل انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ اس دوران انہیں جانکاری د ی گئی کہ انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے تمام لازمی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.