امریکی سینیٹ میں بریٹ كیوانگ کی نامزدگی منظور

واشنگٹن ، (یواین آئی) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لئے نامزد بریٹ كیوانگ کی نامزدگی کا 50 کے مقابلے 48 ووٹوں سے منظور کر دیا۔

امریکی سینیٹ نے کئی ہفتے تک جاری رہی زوردار بحث کے بعد حتمی ووٹ میں مسٹر كیوانگ کی نامزدگی کی حمایت میں 50 اور مخالفت میں 48 ووٹ پڑے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا امریکی سپریم کورٹ کا جج بننے کا راستہ صاف ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان کی تقرری خط پر دستخط کرنے اور ان کے جج کے عہدہ کا حلف لیتے ہی وہ امریکی سپریم کورٹ کا جج بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ بریٹ کیوانگ کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ آئے، کیوانگ کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں 4-5 سے کنزرویٹو ججوں کو اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

ایک ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریٹ کیوانگ کی نامزدگی کی توثیق پر سینیٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند ڈیمو کریٹس کی سازشیں ناکام ہوگئیں اور کیوانگ سپریم کورٹ کے جج بن گئے ہیں۔

دوسری جانب کیوانگ کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعیناتی کے خلاف کپیٹل ہل کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنسی اسکنڈل میں ملوث کیوانگ کی تعیناتی سماج کو منفی پیغام دینے کے مترادف ہے اور کیوانگ پر زمانہ طالبعلمی میں ساتھی طالبعلم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

Comments are closed.