کشمیر: سیکورٹی فورسز کی محاصرے کے بعد تلاشی مہم

سرینگر، (یواین آئی) جنوبی کشمیر کےشوپیاں میں اتوار کو چھ دیہاتوں میں سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کر کے تلاشی مہم کی شروعات کی۔

یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج کے جوان، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہماتی گروپ (ایس اوجی) کے اہلکار اور سنٹرل نیم فوجی دستوں (سي پي ایم ایف) نے آج صبح شوپیاں کے تقریبا چھ دیہاتوں کو محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

گاؤں سے باہر جانے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ ابھی تک جنگجؤوں کے ساتھ کسی مڈبھیڑ کوئی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.