کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کی رہائشی کےلئے بارہمولہ میں 50کنال اراضی حاصل

سرینگر ، مٹن، شوپیاں،پلوامہ اور بارہمولہ میں رہائشی کالونیاں کی جائیگی تعمیر

سرینگر:کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کو وادی میں بسانے کےلئے ریاستی سرکار نے بارہمولہ میں 50کنال اراضی حاصل کی ہے ۔جبکہ وادی میں پانچ جگہوں پر کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ بسانے کےلئے رہائشی کالونیاں تعمیر کی جارہی ہے ۔

ریاست جموں و کشمیر کی سابق سرکار نے وادی چھوڑ کر چلے جانے والے پنڈ کنبوں کو کشمیر میں دوبارہ بسانے کےلئے پانچ جگہوں پر رہائشی کالونیاں تعمیر کرنے کی جگہوں کی نشاندہی کی تھی جس میں وسطی کشمیر کے سرینگر میں شیو پورہ، شوپیاں میں گنڈ، اننت ناگ میں مٹن اور ضلع پلوامہ میں ہال نامی علاقہ جات شامل ہیں ۔ تاہم سرکار نے مزید 50کنال اراضی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے میں خریدی ہے ۔

پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت کانسی پورہ جہامہ بارہمولہ میں ایک سکھ کنبہ جو کہ اس وقت کنیڈا میں رہائش پذیر ہیں سے 16کروڑ روپے میں اراضی حاصل کی گئی ۔ اس ضمن میں سابقہ ریاستی سرکار نے لجسلیٹیو اسمبلی کو مطلع کیا تھا کہ سرکار نے 723.02کنال اراضی مختلف جگہوں پر حاصل کی ہے جہاں پر وادی چھوڑ کر چلے گئے کشمیری پنڈتوں کو واپس لاکر بسانے کےلئے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ وادی میں 1990میں شروع ہوا عسکری دور کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوںنے یہاں سے مائیگریشن کرکے جموں اور دیگر ریاستوںمیں عارضی رہائش اختیار کی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے چلے گئے پنڈتوں نے بیرون وادی ہی سکونت اختیار کی تاہم ان میں سے چند کنبے واد ی واپس آنا چاہتی ہے اور سرکار ی طور پر بھی یہ کوشش رہی ہے کہ وادی چھوڑ کر چلے گئے پنڈت واپس آئیں اور یہاں بودوباش اختیار کریں ۔ کشمیری پنڈتوں کی بازآباد کاری کےلئے سابق سرکاروں نے کافی کوششیں کی لیکن آج تک کوئی بھی گھرانہ واپس وادی لوٹ کے نہیں آیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا

Comments are closed.