بی جے پی کشمیر میں خوشحالی ضامن : رام مادھو

کشمیریوں نے بھاجپا کو اپنایا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نمائندوں کی کامیابی طے

سرینگرکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جیت کو بھاجپا کی کشمیر میں فتح قراردیتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ کشمیریوں نے بھاجپا کو اب اپنایا ہے ۔

آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اپنے خطاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی جانب سے کئی علاقوں میں کنڈیٹ کھڑا نہ ہونے پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کو کشمیریوں نے اپنا لیا ہے ۔ اور کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کاری کرتاﺅں کی تعداد 3لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماننا ہے کہ کشمیر ی عوام اب تھک چکے ہیں اور امن کے متلاشی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی واحد ہو جماعت ہے جو کشمیر میں امن اور خوشحالی لاسکتی ہے ۔ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے ایشوپر مادھو نے کہا”ہم روہنگیا کو نکال باہر کریں ، یہاں ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ہے“۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آرسی ) کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر قانونی رہنے والوں کے لئے ’ڈٹیکٹ، ڈیلیٹ اینڈ ڈی پورٹ‘ کا فارمولہ تیار کیا گیا ہے جبکہ حقیقی شہری اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رام مادھو نے این آرسی کی مخالفت کو لیکر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا”آسام پرسکون ہے۔ ہم بھی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی سخت نگرانی میں این آرسی پر عمل کیا جائے گا“۔انہوں نے امریکہ-میکسیکو سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے تاروں کی باڑھ لگائے جانے سے متعلق فیصلہ کو لے کر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تعریف کی۔ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے ایشوپر مادھو نے کہا”ہم روہنگیا کو نکال باہر کریں ، یہاں ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ہے“۔کرنٹ نیوز آف انڈیا

Comments are closed.