سوپور: 11 ویں جماعت کے طالب علموں کا احتجاج ، امتحانات ملتوی کرنے کی مانگ

سوپور : شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول سوپور میں زیر تعلیم طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے .احتجاجی طلبہ مانگ کررہے تھے کہ سالانہ امتحانات جو کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بوس) کے تحت لئے جارہے ہیں ،کو ملتوی کئے جائیں .

رپورٹس کے مطابق 11 ویں جماعت کے طالب علم سرینگر- کپوارہ شاہراہ پر سوپور مارکیٹ کے قریب نمودار ہوئے ، جہاں انہوں نے ٹریفک کی آوا جاہی مسدود کرکے رکھ دی .

طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے ،جن پر امتحانات ملتوی کرنے اور ہم کیا چاہتے انصاف
کے نعرے درج تھے .

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امسال 11 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بوس) کے تحت لئے جارہے ہیں ،تاہم طلبہ اس فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں .

یہ امتحانات ماہ نومبر کے وسط سے شروع ہورہے ہیں اور طلبہ مطالبہ کررہے ہیں ،کہ امتحانات کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے .

سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 10 ، 11 اور 12 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے سے منعقد ہورہے ہیں .

گزشتہ کئی روز سے 11 اور 12 ویں جماعت کے طالب علم سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کی مانگ کررہے ہیں .

Comments are closed.