جسٹس گوگوئی نے ہندستان کے چیف جسٹس کا حلف لیا

نئی دہلی، (یو این آئی) : سپریم کورٹ کے سینئر جج رنجن گوگوئی نے ملک کے 46ویں چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی ) کے طورپر آج حلف لیا۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں کئی معزز شخصیتوں کی موجودگی میں انہیں سی جے آئی کے عہدہ کا حلف دلایا۔

جسٹس گوگوئی کی مدت کار 13مہینہ سے تھوڑی زیادہ ہوگی اور وہ آئندہ برس 17نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، ایچ ڈی دیوے گوڑا، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے کئی جج ، اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اور کئی وزراء موجود تھے۔

حلف لینے کے بعد جج گوگوئی نے اپنی والدہ شانتی گوگوئی کے پیر چھوکر آشیرواد لیا۔

Comments are closed.