لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسی صورتحال بر قرار

ہند پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ،لوگوں میں خوف و دہشت
سرینگر:محض کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد سوموار کی شام بین الاقوامی سرحد پر اس وقت جنگ جیسا سماں دیکھنے کو ملا جب بر صغیر کے دو ایٹموں طاقتوں کے افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کی ۔ اسی دوران لائن آف کنٹرول پر پھر شدید گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ نقل مکانی کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جس دوران پاکستانی افواج نے سوموارکی شام پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نصف درجن سیکٹروں میں بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجروںنے پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوںپر اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے اور شہری علاقوں کو بھی دونوں سیکٹروں میں نشانہ بنایا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجروںنے درمیانی شب پونچھ میں فائرنگ اور آتشی گولہ باری کی جبکہ اسی طرح ارنیا کے دیگر علاقوں میں دوران شب ہی فائرنگ اور آتشی گولہ باری کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجروںنے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں کئی شل بین الاقوامی سرحد کے قریب سرحدی دیہات میں جاگرے ۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف کی گئی اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ لیپہ کے علاقوں چنیاں اور منڈا کلی میں کی گئی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

Comments are closed.