جموںوکشمیر پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد طالب علم کو گرفتار کیا گیا :پنجاب پولیس
سرینگر:رپنجاب پولیس نے مفرور ایس پی او سے رابط رکھنے کی پادائش میں ایک کشمیری طالب علم کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ دوسرے کو کالج جانے کی اجازت دی گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ روز چندی گڑھ کالج میں زیر تعلیم دو کشمیری طالب علموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس پر والدین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پنجاب پولیس نے بتایا کہ انٹیلی جنس ونگ سے وابستہ اہلکاروں نے مفرور ایس پی او سے رابط رکھنے کی پادائش میں ہف شوپیاں سے تعلق رکھنے والے غازی احمد ملک کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا جبکہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تھرڈ سمسٹر طالب علم عمران کو رہا کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموںوکشمیر پولیس نے پنچاب پلوامہ کو ایس پی عادل بشیر کے بارے میں جانکاری دی جس کے بعد غازی ملک نامی طلب علم کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔ عمران میر نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ اپنے ایک اور دوست غازی ملک کے ہمراہ بازار میں تھے کہ اس دوران سیول کپڑوں میں ملبوث اہلکاروں نے انہیں دبوچ کر کار میں بٹھا دیا۔ عمران کے مطابق پنجاب پولیس نے انہیں بتایا کہ جموںوکشمیر پولیس کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران کے مطابق غازی مفرور ایس پی او کا رشتہ ادار ہے اور اُس کو اسی بنا پر گرفتار کیا گیا ۔ پنچاب پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمران نامی طالب علم کو رہا کیا گیا جبکہ ایک او ر طالب علم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر پولیس نے غازی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.